> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ قمر زمان

 قمر زمان اسکواش کے نامور کھلاڑی قمر زمان 11 اپریل 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ 8 فروری 1975ء کو انھوں نے اپنے ہم وطن گوگی علائو الدین کو 9-6, 9-7 اور 9-1 سے شکست دے کر اسکواش کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز برٹش اسکواش چیمپین شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ قمر زمان سے پہلے پاکستان کے ہاشم خان‘ روشن خان‘ اعظم خان اور محب اللہ سینئر تیرہ مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکے تھے۔ قمر زمان بھی برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ کا اعزاز محض ایک برس تک اپنے پاس رکھ پائے اور اس کے بعد چار مرتبہ فائنل میں پہنچنے کے باوجود یہ اعزاز کبھی دوبارہ حاصل نہ کرسکے۔ ان چار مقابلوں میں تین مرتبہ انہیں جیوف ہنٹ کے ہاتھوں اور ایک مرتبہ جہانگیر خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 14 اگست 1984 کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

UP