> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ منظور الحسن جونیئر

منظور الحسن جونیئر ہاکی کے معروف کھلاڑی منظور الحسن جونئیر 28 اکتوبر 1958ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1975 سے 1984 کے دوران انٹرنیشنل ہاکی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ دو اولمپکس ( بارسلونا اور لاس اینجلس)  کھیلنے اور بالترتیب کانسی اور سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ لاس اینجلس اولمپکس کے کپتان بھی وہی تھے،  دو عالمی کپ ٹورنامنٹس میں رنر اپ اور 1982 کے عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فاتح رہے۔ اپنے زمانے میں گولڈن پلئیر کے خطاب کے حق دار قرار پائے۔ 14 اگست 1984ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

UP