> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ کلیم اللہ

 کلیم اللہ ہاکی کے مشہور کھلاڑی کلیم اللہ 1958 میں بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ مشہور اولمپین مطیع  اللہ کے بھتیجے اور سمیع ا اللہ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انھوں نے 1979 سے 1986 کے دوران بین الاقوامی ہاکی میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر 176 میچ کھیلے اور 97 گول اسکور کیے۔ لاس اینجلس اولمپکس کے فائنل میں اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کلیم اللہ ہی نے اسکور کیا تھا۔14 اگست 1984ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

UP