> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ حسن سردار

 حسن سردار ہاکی کے معروف کھلاڑی22 اکتوبر 1959ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ 1980ء میں بین الاقوامی ہاکی کھیلنی شروع کی اور جلد ہی پاکستان کی ہاکی ٹہم کا ایک مضبوط رکن بن گئے۔ وہ سینٹ فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے اور کہا جاتا ہے کہ پاکستان نے ان سے بہتر سینٹر فارورڈ پیدا نہیں کیا۔ 1982ء کے عالمی ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی اپنے عروج پر تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 38 گول اسکور کیے تھے جن میں سے 11 گول تنہا حسن سردار نے کیے تھے۔ اسی برس ایشیائی کھیل کے فائنل میں بھی انھوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی اورسونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ وہ 1984ء میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ 14 اگست 1984ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے پاکستانی ٹیم کے مینیجر اور چیف سلیکٹر کے فرائض بھی انجام دئیے۔

UP