> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ حنیف خان

 حنیف خان ہاکی کے معروف کھلاڑی حنیف خان 1959ء  میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ 1976ء اور 1984ء کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب کانسی اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ وہ ایک عمدہ فارورڈ تھے اور گول اسکورنگ مشین کہلاتے تھے۔ بعد ازاںانہیں پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ 14 اگست 1984ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 14 اگست 2014ء کو ستارہ امتیاز عطا کیا۔

UP