14 Aug , 1966

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محمد نواز
محمد نواز پاکستان کے مشہور ایتھلیٹ انہوں نے متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جن میں 1956ء اور 1960ء کے اولمپکس، 1954ء، 1958ء اور 1962ء کے ایشیائی کھیل اور 1954ء اور 1960ء کے دولت مشترکہ کے کھیل شامل تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے بہترین جویلین پھینکنے والوں میں ہوتا تھا اور انہوں نے پاکستان کے لئے سونے، چاندی اور کانسی کے متعدد تمغے حاصل کئے تھے۔حکومت پاکستان نے محمد نواز کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست 1966 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔ ان کاانتقال 13مئی 2004ء کو ہوا ۔
More