> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر غلام رسول

ڈاکٹر غلام رسول پاکستان کے ممتاز ماہر معاشیات و زراعت اور ہاکی کے سابق کھلاڑی ڈاکٹر غلام رسول یکم مئی 1931ء کو پیدا ہوئے تھے اور انھوںنے 1956ء اور 1960ء کے اولمپکس اور 1958ء اور 1962ء کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے امریکا سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کیا اورپاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے اور انھوں نے ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کے مناصب پرخدمات انجام دیں۔ ڈاکٹرغلام رسول کو  حکومت پاکستان نے14 اگست 1971ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ان کا انتقال24 دسمبر 1991ء کو لاہور میں ہوا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکن پنجاب اسمبلی اختر رسول ڈاکٹر غلام رسول کے فرزند ہیں۔

UP