> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ سمیع اللہ

 سمیع اللہ ہاکی کے نامور پاکستانی کھلاڑی 6 ستمبر 1951ء کو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ وہ 1956ء سے 1964ء تک تین اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہاکی کے کھلاڑی مطیع اللہ (تمغہ امتیاز) کے بھتیجے ہیں۔ سمیع اللہ نے 1976 کے مانٹریال اولمپکس سے 1982ء کے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ تک متعدد عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کی رفتار کے باعث انہیں فلائنگ ہارس کا خطاب دیا گیا تھا۔ سمیع اللہ کے چھوٹے بھائی کلیم اللہ بھی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ 14 اگست 1983ء کو حکومت پاکستان نے سمیع اللہ کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔  

UP