> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اختر رسول

اختر رسول ہاکی کے مشہور کھلاڑی چوہدری اختر رسول 13 جنوری 1954ء کو لائل پور ( اب فیصل آباد ) میں پیدا ہوئے۔ قومی ہاکی ٹیم میں سینٹر ہاف کی پوزیشن پر کھیلتے تھے۔ انھوں نے 1972ء اور 1976ء کے اولمپکس اور 1978ء اور 1982ء کے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 1982ء کے ٹورنامنٹ میں انھوں نے پاکستانی ٹیم کی قیادت بھی کی۔ 14 اگست 1983ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ اختر رسول ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کئی حیثیتوں سے ہاکی فیڈریشن آف پاکستان سے وابستہ رہے۔ وہ کئی مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے اور انھوں نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ اختر رسول کے والد چوہدری غلام رسول بھی ہاکی کے معروف کھلاڑی اور ماہر تعلیم تھے۔ چوہدری غلام رسول نے 1956 اور 1960 کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

UP