> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اشرف امان

اشرف امان پاکستان کے مشہور کوہ پیما اشرف امان 15 جنوری 1938 ء کو علی آباد (ہنزہ) میں پیدا ہوئے۔ این ای ڈی انجینیرنگ کالج، کراچی سے الیکٹریکل انجینیرنگ کے شعبے میں بیچلرز کیا۔ 9 اگست 1977ء کو دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو پر قدم رکھنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما تھے۔ اشرف امان اس سے قبل نانگا پربت اور ترچمیر کی چوٹیاں سر کرنے کی کوشش کرچکے تھے مگرکامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ 1977ء میں انہوں نے جاپان کے کوہ پیما اشیرو ذوشی زادہ کے ساتھ کے ٹو کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کی اور کامیاب رہے۔ حکومت پاکستان نے 14اگست1982ء کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیئے جانے کا اعلان کیا ۔

UP