> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ حاجی غلام فرید صابری قوال

  حاجی غلام فرید صابری قوال پاکستان کے نامور قوال حاجی غلام فرید صابری 1924ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا تھا۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی حاجی مقبول احمد صابری کے ساتھ قوالی گاتے تھے، ان کی مشہور قوالیوں میں تاجدار حرم ہو نگاہ کرم، من کنتْ مولا،میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا، بھردو جھولی مری یامحمدشامل ہیں۔ حاجی غلام فرید صابری 5 اپریل 1994ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔انہیں حکومت پاکستان نے 14 اگست 1978ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔  

UP