> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مشتاق محمد

    مشتاق محمد پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرمشتاق محمد 22 نومبر 1943ء کو جونا گڑھ میں پیدا ہوئے۔ رائٹ ہینڈ بیٹسمین اور لیگ بریک باولر تھے۔ 57 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 10 سنچریوں کی مدد سے  مجموعی طور پر 3643 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ 79 وکٹیں بھی کریڈٹ پر ہیں۔ 14 اگست 1963ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ، ان کے بھائی حنیف محمد اور صادق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔  

UP