> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مہدی علی مرزاصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مہدی علی مرزا

مہدی علی مرزا پاکستان کے معروف آرکیٹکٹ 7 اگست 1910 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ بمبئی کے مشہور جے جے اسکول آف آرٹس اور لندن سے آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کی۔ اور دہلی پولی ٹیکنیک کے آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہوگئے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پبک ورکس ڈیپارٹمنٹ سے وابستگی اختیار کی اور 1954 میں کراچی میں پی ڈبلیو ڈی اسکول آف آرکیٹیکچر کے قیام کے بعد اس کے پہلے پرنسپل مقرر ہوئے۔ 1957ء میں انھوں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹکس کی تنظیم کی بنیاد رکھی۔ مہدی علی مرزا خود ایک بہت اچھے آرکیٹیکٹ تھے اور امریکا کے مشہور آرکیٹیکٹ فرینک لائیڈ رائٹ کے اسلوب سے متاثر تھے۔ مہدی علی مرزا نے 27 اکتوبر 1961 کو وفات پائی۔ 23 مارچ 1962 حکومت پاکستان نے انھیں بعد از مرگ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔          

UP