> <

پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ایر چیف مارشل تنویر محمود احمد

 ایر چیف مارشل تنویر محمود احمد (اٹھارہ مارچ ۲۰۰۶ء تا اٹھارہ مارچ ۲۰۰۹ء) پاکستان فضائیہ کے اٹھارہویں سربراہ ایر چیف مارشل تنویر محمود احمد یکم فروری 52 19ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے 15اپریل 1972ء کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔ انھوں نے ترکش ایر وار کالج سے گریجویشن اور نیشنل ڈیفنس کالج اسلام آباد سے ماسٹرز کیا اور کچھ عرصہ متحدہ عرب امارات کی ایر فورس میں بھی خدمات انجام دیں۔ 18مارچ 2006ء کو انھیںپاک فضائیہ کاچیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا۔ وہ اس عہدے پر 18مارچ  2009ء تک فائز رہے۔ انھیں حکومت پاکستان نے نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات عطا کیے تھے۔ جبکہ ترک حکومت کی جانب سے انھیں لیجن آف میرٹ، حکومت برازیل کی جانب سے آرڈر آف ایروناٹیکل میرٹ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایمریطس آرڈ آف دی فرسٹ میرٹ، حکومت اومان کی جانب سے اومان ملٹری ایوارڈ آف دی سیکنڈ کلاس اور حکومت سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز رائل میڈل آف ہائیسٹ آنر فرام سعودی عربیہ کے اعزازات بھی ملے تھے۔      

UP