> <

پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ائیر چیف مارشل فاروق فیروز خان

ائیر چیف مارشل فاروق فیروز خان (نو مارچ ۱۹۹۱ء تا ۸ نومبر۱۹۹۴ء) پاکستان فضائیہ کے تیرہویں سربراہ ایر چیف مارشل فاروق فیروز خان  17 اگست 1939ء کو پیدا ہوئے تھے ۔ اُنھوں نے 4 جنوری 1959ء کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1965ء اور 1971ء دونوں جنگوں میں حصہ لیا۔ 9مارچ 1991ء کو پاک فضائیہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے اورساڑھے تین برس تک اس منصب پر فائز رہے۔ 8نومبر 1994ء کواس عہدے سے ریٹائرہوئے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر فائز ہوئے۔ نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز( ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات حاصل کرچکے ہیں ۔ ایر چیف مارشل فاروق فیروز خان کے والد فیروز خان ہاکی کے معروف کھلاڑی تھے اور انھوں نے 1928ء کے اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔        

UP