> <

پاکستان اور یوکرین کے مشترکہ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 25دسمبر 2014ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اور یوکرین کے درمیان ثقافتی تعلقات کے حوالے سے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن کی مالیت بیس بیس روپے تھی۔ ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر یوکرین کا پرچم اورترائی پلیا، یوکرین کے آثار اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کا پرچم اورموئن جو ڈارو، پاکستان کے آثارکی تصویر بنی تھی اور ان کے کیپشن تحریر کیے گئے تھے۔ ان دونوں یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ ایک سووینئیر شیٹ بھی شائع کی گئی تھی جس کی قیمت پچاس روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں اور سووینئیر شیٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔    

UP