> <

پاکستان2025ء پروگرام کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ وزیر اعظم پاکستان جناب نواز شریف نے2013ء میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان2025 پروگرام کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے مطابق حکومت پاکستان نے اگلے بارہ برس پر محیط ایک اقتصادی پروگرام ترتیب دیا اور اعلان کیا کہ 2025 ء تک وہ پاکستان کو ایک مثالی ملک بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ اس پروگرام کو متعارف کروانے کے لیے پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 11اگست  2014ء کو دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر زندگی کے مختلف شعبو ں میں ترقی کے امکانات کو اجاگر کیا تھا اور انگریزی میں PAKISTAN 2025 ONE NATION – ONE VISION کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کو خر م شہباز اور مہوش شاہ نے ڈیزائن کیا تھا۔    

UP