30 Aug , 2012


یوم آزادی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 30 اگست 2012ء کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پرمصور مشرق عبدالرحمٰن چغتائی کا ایک خوب صورت پورٹریٹ اور ان کے ڈیزائن کردہ پاکستان کے اولین ڈاک ٹکٹ کی تصویر شائع کی گئی تھی ۔ اس ڈاک ٹکٹ پرانگریزی میں65 YEARS OF INDEPENDENCE, PAKISTANاور Artist ABDUR RAHMAN CHUGHTAI 1897-1975کے الفاظ درج تھے۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا اور اس کی مالیت دس روپے تھی۔
More