> <

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 5جون 2012ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ماحولیات کے عالمی دن اورا قوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر جھیل سیف الملوک، پولو کے کھیل،شالامار باغ اور باب خیبر کی تصاویرشائع کی گئی تھیں اور انگریزی میں WORLD ENVIRONMENT DAY GREEN ECONOMY UNEP JUNE 5 کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ آٹھ آٹھ روپے مالیت والے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP