> <

زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر آٹھ روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اس بنک کا لوگو اور اس کے صدر دفتر کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میںGOLDEN JUBILEE CELEBERATIONS ZARAI TARQIATI BANK LTD.  کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP