> <

ایڈز کے مرض سے آگہی کے لیے چلنے والی مہم کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 8جون 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایڈزکے مرض سے آگہی کے لیے چلنے والی مہم اور اس مرض کے خلاف جدوجہد اور عوامی شعور کی بیداری کے موضوع پر آٹھ روپے مالیت کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پردنیا کا نقشہ اور ایڈز کا نشان بنا تھااور انگریزی میں  UNITING FOR HIV PREVENTION کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے 2011ء کو ایڈز سے آگہی کا عالمی سال قرار دیا تھا۔

UP