> <

کراچی میں ڈاک ٹکٹوں کی قومی نمائش کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 2008ء، 2009ء اور 2010ء میں کراچی میں ڈاک ٹکٹوں کی تین قومی نمائشیں منعقد ہوئیں۔ ان نمائشوں کے انعقاد کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک کی جانب سے ہر سال مصوری کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ اس سلسلے کی چوتھی نمائش 7 سے 9 نومبر 2010ء کے دوران منعقد ہوئی جس کے دورا ن پا کستان کے محکمہ ڈاک نے5 نومبر 2010ء کو ایک طالبہ عالمہ طارق کی بنائی ہوئی ایک پینٹنگ پر مشتمل ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر CULTURAL HERITAGE  اور CHILD ART COMPETITION PAKISTAN 2010  کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی قیمت  آٹھ روپے تھی اور اسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP