> <

پولیو سے آزاد پاکستان کے موضوع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 10 ۔اکتوبر 2009ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پولیو سے آزاد پاکستان کے موضوع پر دویادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پرمحترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کی صاحب زادی آصفہ بھٹو زرداری کی تصاویرشائع کی گئی تھیں۔ پانچ پانچ روپے مالیت کے ان دونوں ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو سے حفاظت کے قطرے پلائے جانے کی مہم کا آغاز 27 اپریل 1994ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی دو سالہ صاحب زادی آصفہ بھٹو زرداری کو پولیو سے حفاظت کے قطرے پلا کر کیا تھا۔ یہ ڈاک ٹکٹ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں جاری کیے گئے تھے۔ پہلے ڈاک ٹکٹ پر پولیو سے پاک پاکستان، ماں کاخواب بیٹی کا عزم اورآصفہ بھٹو زرداری ، پاکستان کی پہلی بچی جنھیں پولیو سے حفاظت کے قطرے پلائے گئے ، پولیو کو شکست دینے کے لیے پرعزم کے الفاظ تحریر تھے اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر اسی عبارت کا انگریزی ترجمہPOLIO FREE PAKISTAN  Mother’s Vision-Daughter’s Mission اور ASEEFA BHUTTO ZARDARI: THE FIRST PAKISTANI CHILD TO BE VACCINATED AGAINST POLIO IS NOW OUT TO DEFEAT THE SCOURGE درج تھا۔

UP