> <

یو نائیٹڈ فار پیس مہم کے سلسلے میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 16 ۔اگست2009ء کویو نائیٹڈ فار پیس مہم کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی وژن نے بارہ گھنٹے دورانیے کی ٹیلی تھون نشریات کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پانچ روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان ٹیلی وژن کے ڈیزائنرمحمد عباس نے تیا رکیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرایک فاختہ کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں United For Peaceکے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔

UP