> <

پاکستان نیوی رائفل ایسوسی ایشن کے قیام کی پچاسویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 13فروری2010ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان نیوی رائفل ایسوسی ایشن کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پرپاکستان کا پرچم اور اس ادارے کے لوگو کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں GOLDEN JUBILEE MEET- PAKISTAN NAVY RIFLE AISSOCIATION    کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت دس روپے تھی اور اسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP