> <

محترمہ بے نظیر بھٹو کی پہلی برسی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سووینئیر شیٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 27 دسمبر 2008ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی پہلی برسی کے موقع پرایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سووینئیر شیٹ جاری کی جن پرمحترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں 1st MARTYRDOM ANNIVERSARY OF MOHTARMA BENAZIR BHUTTO اور DECEMBER 27, 2008کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ اور سووینئیر شیٹ کی قیمت بالترتیب چار روپے اور بیس روپے تھی اور ان کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP