> <

محترمہ بے نظیر بھٹو کی پچپن ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور سووینئیر شیٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 21جون 2008ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی پچپن ویں سالگرہ کے موقع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سووینئیر شیٹ جاری کی جن پرمحترمہ بے نظیر بھٹو کی تصاویر شائع کی گئی تھیں اور انگریزی میں 55th BIRTH CELEBRATIONS OF MOHTARMA BENZIR BHUTTO JUNE 21, 2008  کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں اور سووینئیر شیٹ کی قیمت بالترتیب چار روپے، پانچ روپے اور بیس روپے تھی اور ان کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP