> <

پاکستان کی قومی اسمبلی کی از خود تحلیل کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کااجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 15نومبر2007ء کو پاکستان کی قومی اسمبلی کی اپنی معیاد مکمل کرکے از خود تحلیل ہوگئی۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی قومی اسمبلی تھی جسے اپنی مدت مکمل کرنے کا موقع ملا تھا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پندرہ روپے مالیت کاایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر پارلیمنٹ ہاؤس کی تصویر شائع کی گئی تھی   اور انگریزی میں COMPLETION OF 5 YEARS TERM OF NATIONAL ASSEMBLY OF PAKISTAN  کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ ٖفیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP