> <

مسلم لیگ کے قیام کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 30دسمبر2006ء کومسلم لیگ کے قیام کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے  آٹھ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں سے ہر ڈاک ٹکٹ کی مالیت چار روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پرتحریک پاکستان کے مختلف ادوار کی نمائندہ تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میں ہر تصویر کا کیپشن اور CENTENARY CELEBRATIONS MUSLIM LEAGUE 1906 2006 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP