بیگم رعنا لیاقت علی خان کی سوویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 13 جون2006 ء کو پاکستان کی پہلی خاتون اول بیگم رعنا لیاقت علی خان کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جوپاکستان کے پرچم اوربیگم رعنا لیاقت علی خان کی تصویر سے مزین تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مسعود الرحمٰن نے بنایا تھا اور اس کی مالیت چار روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں 1st BIRTH CENTENARY OF BEGUM RA'NA LIAQUAT ALI KHAN 2005 کے الفاظ تحریر تھے۔

UP