> <

محکمہ ڈاک کی پوئٹس آف پاکستان سیریز میں اختر شیرانی کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 30جون2005ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم شاعروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ اختر شیرانی کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اختر شیرانی کا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا۔ پانچ روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ رضا احمدنے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں POETS OF PAKISTAN اور AKHTAR SHIRANI 1905 1948 کے الفاظ تحریر تھے۔

UP