> <

ایتھنز اولمپکس کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 13اگست 2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایتھنز اولمپکس کے انعقاد پر چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ یہ چار ڈاک ٹکٹ ان چار اولمپک کھیلوں کے حوالے سے جاری کیے گئے تھے جن میں اس سال پاکستان نے حصہ لیا تھا۔ یہ چار کھیل تھے: ہاکی، اسپرنٹ، کشتی اور باکسنگ۔ پانچ پانچ روپے مالیت کے ان چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں پر ان کھیلوں کی تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میں XXVIII ATHENS OLYMPIC GAMES کے الفاظ لکھے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP