> <

بھونگ مسجد، رحیم یار خان کی تصویر سے مزین ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 12مئی 2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھونگ مسجد، رحیم یار خان کی تصویر سے مزین ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیاجس کی مالیت چار روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرBHONG MOSQUEکے الفاظ تحریر تھے اور اس کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔ بھونگ مسجد کا شمار پاکستان کی خوب صورت ترین مساجد میں ہوتا ہے اور اس مسجد کو 1986ء میں آغا خان ایوارڈ برائے آرکیٹیکچر سے نوازا گیا تھا۔   

UP