> <

سارک تنظیم کی بارہویں سربراہ کانفرنس کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ سارک یا سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن جنوب ایشیا کے آٹھ ممالک کی ایک تنظیم ہے، جس کے قیام کا مقصد علاقائی تعاون کو مؤثر اور ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا ہے اور اس خطے کو ایک غیر سیاسی ادارے کے دائرۂ کار میں لانا ہے۔ سارک تنظیم میں ابتدائی طور پر سات ممالک پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ شامل تھے اب اس تنظیم میں افغانستان بھی شامل ہوچکا ہے۔ 4دسمبر 2004ء کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سارک ممالک کے سربراہان کی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر سارک تنظیم کا لوگو بنا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت چار روپے تھی اور اس پر 12th SAARC SUMMIT ISLAMABAD 2004 اور 1985 2004 کے الفاظ تحریر تھے ۔

UP