> <

نانگا پربت کی چوٹی سر ہونے کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 6 اکتوبر 2003ء کو نانگا پربت کی چوٹی سر ہونے کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت دو روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پراس چوٹی کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں 1953 2003 GOLDEN JUBILEE OF FIRST ASCENT OF NANGAPARBAT (8125 M) کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیارکیا تھا۔

UP