> <

یوم آزادی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14 اگست2003ء کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحریک پاکستان کے مجاہد سیریز کے تین مزید ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پرمولانا عبدالستار خان نیازی، محمد اسماعیل ذبیح اور محمد یوسف خٹک کے خوب صورت پورٹریٹس شائع کئے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں پراردو میں تحریک پاکستان کے مجاہد کے الفاظ اور انگریزی میں تینوں مجاہدین کے نام اور ان کے سنین پیدائش و وفات درج تھے۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کئے تھے اور ان میں سے ہر ایک کی مالیت دو روپے تھی۔

UP