> <

طبی پودے سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 1992ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے طبی پودوں کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کا گیارہواں ڈاک ٹکٹ  14 جولائی 2003ء کو جاری ہوا جس پرگلاب کے  پھول کی تصویر بنی تھی۔ دو روپے مالیت کے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ پر اردو میںگلاب اور انگریزی میںRosa damascena   اورMEDICINAL PLANTS OF PAKISTAN کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن بیت الحکمت، ہمدرد یونیورسٹی، کراچی نے فراہم کیا تھا۔

UP