محکمہ ڈاک کی مین آف لیٹرز سیریز میں امتیاز علی تاج کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 13اکتوبر2001ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم اہل قلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ امتیاز علی تاج کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر امتیاز علی تاج کا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا۔ پانچ روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ مسعود الرحمٰن نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں  MEN OF LETTERS اور SYED IMTIAZ ALI TAJ کے الفاظ تحریر تھے۔

UP