> <

پاکستان کے محکمہ ڈاک کی ’’نشان حیدر‘‘ سیریز کے دو مزید ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 6ستمبر1995ء کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھاجسے نشان حیدر سیریز کا نام دیا گیاتھا۔ 6ستمبر2001ء کو اس سیریز کے دو مزید ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے جن پرنشان حیدر حاصل کرنے والے دو سپوتوں میجرشبیر شریف شہید اور میجر محمد اکرم شہیدکے خوب صورت پورٹریٹ اور نشان حیدر کے تمغے کی تصویر بنی تھی۔ نشان حیدر سیریز کے ان دونوں ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن معروف مصور آفتاب ظفر نے تیار کیا تھا۔ ان کی مالیت چار، چار روپے تھی اور ان پرا نگریزی میں  NISHAN-E-HAIDER SERIES اورMAJOR SHABBIR SHARIF SHAHEED (1943-1971) اور  MAJOR MUHAMMAD AKRAM SHAHEED ( 1938 -1964)کے الفاظ تحریر تھے۔

UP