> <

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی پچاسویں سالگرہ کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 12مئی 2001ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی پچاسویں سالگرہ کے حوالے سے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت چار، چار روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوںپر پاکستان اورچین کی بچیوں کی تصاویراور پینٹنگز بنی تھیں اور  50TH ANNIVERSARY OF PAK-CHINA FRIENDSHIP 2001   کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے، دوسرے کا ڈیزائن مسعود الرحمٰن نے اور تیسرے کا ڈیزائن چینی ڈیزائنر یویوڈیو نے تیار کیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کے اجرأ کے حوالے سے ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ ان کا فرسٹ ڈے کور 21مئی 2001ء کو جاری ہوا تھا۔

UP