> <

محمد علی حبیب کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 15 مئی2000ء کو پاکستان کے ممتاز بنکار محمد علی حبیب کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جو ان کی تصویر سے مزین تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے بنایا تھا اور اس کی مالیت دو روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں  MAHOMED ALI HABIB (Philnthropist) 1900-1959 کے الفاظ تحریر تھے۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک کا جاری کردہ یہ ڈاک ٹکٹPhilnthropist of Pakistan سیریز کا حصہ تھا۔

UP