> <

طبی پودے سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 1992ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے طبی پودوں کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کا ساتواں ڈاک ٹکٹ  20دسمبر1999ء کو جاری ہوا جس پر اسپغول کے  پودے کی تصویر بنی تھی۔ پانچ روپے مالیت کے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ پر اردو میں اسپغول اور انگریزی میں  PLANTAGO ISPAGULA OVATA  PLANTAIN اورMEDICINAL PLANTS OF PAKISTAN  کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن غلام عباس خاصخیلی نے تیار کیا تھا۔

UP