> <

قیام پاکستان کی گولڈن جوبلی پر قومی پرچم مارچ اور یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 19نومبر 1998ء کو قیام پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر حکومت پاکستان کے زیراہتمام خیبر سے چاغی تک نوجوانوں کے ایک قومی پرچم مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس مارچ کو یادگار بنانے کے لیے 16دسمبر 1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کا نقشہ اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے نوجوانوں کی تصویر بنی تھی جو چاروں صوبوں کی ثقافت کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں   QAUMI PARCHAM MARCH KHYBER TO CHAGHIکی عبار ت درج تھی۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن سید علی افسر نے تیارکیا تھا۔    

UP