> <

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچاسویں سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 21ستمبر1999ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچاسویں سال گرہ کے موقع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن کی مالیت دو روپے اور پندرہ روپے تھی۔ دوروپے کے ڈاک ٹکٹ پر تیان مین اسکوائر کی تصویر بنی تھی اور اس کا ڈیزائن فیضی امیر صدیقی نے بنایا تھا جبکہ پندرہ روپے کے ڈاک ٹکٹ پر ماؤزے تنگ کی تصویر بنی تھی اور اس کا ڈیزائن عبداللہ صدیق نے بنایا تھا۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر GOLDEN JUBILEE CELEBRATION OF FOUNDING OF THE PEOPLE’S REPUBLIC OF CHINA 1949-1999 کے الفاظ تحریر تھے۔      

UP