یونیسف کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 11دسمبر 1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اقوام متحدہ  کے ادارے یونیسف کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پردو دو روپے مالیت کے چار یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پریونیسفکا لوگو بنا تھا اور اردو میں یونیسف کے چار نعرے صاف پانی اچھی صحت،تمام بچیوں کو اسکول بھیجیے، آئیوڈین ملا نمک نسل در نسل صحت اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچائیے اور انگریزی میں 50th Anniversary of UNICEF in Pakistan کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کی ڈیزائنرنرگس منیرنے تیار کیا تھا۔    

UP