27 Nov , 1998


پاکستان2010ء پروگرام کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ فروری 1998ء میں وزیر اعظم پاکستان جناب نواز شریف نے پاکستان2010 ء پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق حکومت پاکستان نے اگلے بارہ برس پر محیط ایک اقتصادی پروگرام ترتیب دیا تھا اور حکومت کا ارادہ تھا کہ 2010 ء تک وہ پاکستان کو ایک مثالی ملک بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ اس پروگرام کو متعارف کروانے کے لیے پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 27نومبر 1998ء کو چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ دو دو روپے مالیت والے ان ڈاک ٹکٹوں پر زندگی کے مختلف شعبو ں میں ترقی کے امکانات کو اجاگر کیا تھا اور انگریزی میں BETTER PAKISTANکے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کے لیے تصاویر پاکستان2010ء کی وزارت نے فراہم کی تھیں اور انھیں فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔