> <

قائد اعظم کی پچاس ویں برسی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 11 ستمبر 1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے قائد اعظم کی پچاس ویں برسی کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سووینئیر شیٹ جاری کی جن کی مالیت بالترتیب پندرہ روپے اور بیس روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ اور سووینئیر شیٹ پرقائد اعظم کاایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا اور انگریزی میں QUAID E AZAM MOHAMMAD ALI JINNAH SEPTEMBER 11, 1948-1998 کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ اور سووینئیر شیٹ ملک کے نامور مصور سعید اختر نے ڈیزائن کیا تھا۔                    

UP