> <

اسلام آبادمیں اوپتھلمولوجیکل کانگرس کے انعقاد کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 11تا 13ستمبر 1998ء کے دوران اسلام آباد میں ایک تین روزہ اوپتھلمولوجیکل کانگرس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سات روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر آنکھ کا قورنیہ بنا تھا اور انگریزی میں   21st INTERNATIONAL CONGRESS OF OPHTHALMOLOGY, ISLAMABAD اورVISION 2000 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کو فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔                

UP