> <

قائد اعظم کے عمومی ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست 1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چھ مختلف مالیتوں کے عمومی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر قائد اعظم کی تصویر بنی تھی۔ ان عمومی ڈاک ٹکٹوں کی مالیت دو روپے سے سات روپے تک تھی اوران کا ڈیزائن عبدالمنیر کی انگریونگ کی مدد سے عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔ اس سیریز کے دو مزید ڈاک ٹکٹ جن کی مالیت ایک روپے اور آٹھ روپے تھی بعد میں جاری ہوئے۔            

UP