> <

خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 8ستمبر 1996ء کو خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن وزیراعظم کمیشن برائے بنیادی تعلیم نے فراہم کیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر وزیراعظم کمیشن برائے بنیادی تعلیم کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں  EDUCATION FOR ALL INTERNATIONAL LITERACY DAY SEPTEMBER 8,1996  کے الفاظ درج تھے۔                    

UP